مہنگی ایل این جی خریدنے کا معاملہ، شہباز شریف نے نیب کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ( ن ) صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے مارکیٹ سے 30فیصد مہنگی لیکیفائڈ نیچرل گیس( ایل این جی) خرید کر عوام پر ظلم ڈھایاہے لیکن آج کیا ہو رہا ہے یہ قومی احتساب بیورو( نیب) کو نظر نہیں آرہااور نیب پانچ سال پرانے معاہدے کھنگال رہی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک اور نیپرا کی سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ حکومت کے جھوٹ کا ثبوت ہے،نیپر ا کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا کہ ہم نے قوم سے جو کچھ کہا وہ حرف بہ حرف سچ تھا،سیاسی انتقام سے بھری حکومت میں بھی ہماری خدمت اور دیانت کی گواہی آرہی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ صرف تین ماہ میں قومی خزانے کو 50کروڑ ڈالر کا نقصان حکومتی جرائم کا ثبوت ہے،سستی بجلی والے پلانٹس کو چلانے کے بجائے مہنگی بجلی بنا کر قوم کی جیب کاٹی گئی جبکہ مہنگے پاور پلانٹس چلانے سے مالی بوجھ اورقرض بڑھ گیا اور نقصان ملک اور عوام کا ہوا۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

5 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

5 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

5 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

5 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

5 hours ago