سندھ حکومت نے میئر و ڈپٹی میئر کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے، مرتضیٰ وہاب


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے میئر، ڈپٹی میئر، ٹاؤنز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے . کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئین کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، پہلا مرحلہ جون، دوسرا جنوری میں ہوا، بلدیاتی نمائندے حلف نہیں لے سکے ہیں .


مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ دنیا کے سب سے بڑے امراض قلب کے اسپتال کا سنگ بنیاد بلاول بھٹو نے رکھا، ماضی میں مہنگی چیز فروخت کرنے پر جرمانہ لگایا جاتا تھا، ہم نے اختیار دیا کہ جرمانہ کم اور سامان ضبط کردیا جائے . ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ ہم نے قانون میں تبدیلی کی سامان ضبط کر کے سرکاری نرخ پر فروخت کیا جائے، آٹے کا ریٹ اگر 30 روپے طے ہے، مہنگا مل رہا ہے تو پرائس انسپکٹر آٹا ضبط کر کے نیلامی کر سکتا ہے .
انہوں نے کہا کہ کل میں نے مختلف بچت بازاروں کا دورہ کیا، بازاروں میں نرخ کے مطابق چیزیں فروخت کی جا رہی تھیں، پھر میں روپ بدل کر ایک مارکیٹ گیا اور کیلے کا ریٹ لیا، دکاندار نے کیلا مجھے 200 روپے درجن بتایا، پھر اسے اندازہ ہو گیا اور درست ریٹ بتائے .
ان کا کہنا ہے کہ میں نے اسسٹنٹ کمیشنرکو بلایا، سامان ضبط کر کے سرکاری ریٹ پر نیلام کردیا، کمشنر کراچی کی ویب پر سرکاری نرخ آویزاں کیے جاتے ہیں، اگر کوئی مہنگی چیز فروخت کرتا ہے، لوگ ہمیں مطلع کریں ہم کارروائی کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں