کابل(قدرت روزنامہ) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی۔افغان میڈیا کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے دورہ افغانستان کے موقع پر طالبان رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں حکومت کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز کابل پہنچے تھے تاکہ افغان طالبان کی قیادت سے ملاقات کرسکیں۔واضح رہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی تشکیل کے لیے طالبان نے گزشتہ روز بعد نماز جمعہ کابل میں اہم اجلاس طلب کیا تھا بعد ازاں ترجمان طالبان نے کہا تھا کہ نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ تھا کہ ملا ہیبت اللہ کو طالبان حکومت کا سپریم لیڈر جبکہ ملا عبدالغنی برادر کو حکومت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…