نواز شریف واپسی کیلئے میرے قتل یا نااہلی کا انتظار کررہا ہے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف واپسی کیلئے میرے قتل یا نااہلی کا انتظار کررہے ہیں، اگر آج نامعلوم پیچھے ہٹ جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے گی، یہ اپنے امپائر کھڑے کرکے کھیلنے کو لیول پلیئنگ فیلڈ کہتے ہیں،الیکشن کمیشن کی انتخابات ملتوی کرنے کی وجوہات غلط ہیں،

اکتوبر تک تو معاشی بحران اور زیادہ شدید ہو جائے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک سوال کہ ملک میں اس وقت فیصلے کر کون رہا ہے؟پر جواب دیا کہ اس جواب تو سب کو معلوم ہے۔رانا ثناء اللہ کے بیان سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہاکہ خواہش تو یہی ہے کہ دونوں ہی رہیں، لیکن اگر وہ کہہ رہے ہیں کہ ایک ہی رہے گا تو بتا دوں کہ وہ نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر آج نامعلوم پیچھے ہٹ جائیں تو یہ حکومت ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی انتخابات ملتوی کرنے کی وجوہات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر تک تو معاشی بحران اور زیادہ شدید ہو جائے گا۔لیول پلینگ فیلڈ سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ ان کیلئے اپنے امپائر کھڑے کرکے کھیلنا ہی لیول پلینگ فیلڈ ہے، نواز شریف اس انتظار میں بیٹھا ہے کہ مجھے قتل یا نا اہل کیا جائے تو وہ واپس آئے۔گرفتاری دینے کے حوالے سے سوال پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جب کوئی جرم ہی نہیں کیا تو گرفتاری کس لئے دوں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago