سندھ میں (کل ) سے تمام اسکولوں میں ویکسی نیشن کا فیصلہ ، نویں سے بارہویں تک کے طلبا کی ویکسی نیشن کرانی ہوگی
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ویکسی نیشن سے زندگی معمول پر آئی ہے . اجلاس میں طے ہوا ہے کہ والدین سے بچوں کو ویکسین لگانے کے رضامندی سرٹیفکیٹ لیے جائیں گے . یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام والدین تنظیم اور نجی اسکولز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیا جائے گا، اجلاس میں نجی اسکولز کی رجسٹریشن کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا . نجی اسکولز کی تعداد اور سہولتوں کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ ہوا . تمام نجی اسکولوں کا ڈیٹا بیس مکمل کرکے طریقہ کار بنایا جائے گا . اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نجی اسکولز میں معائنے کے لیے ٹیم تشکیل دی جائے گی، نجی اسکولز میں اساتذہ کی تنخواہ بھی معلوم کی جائے گی . سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی مزدور کی مقررہ تنخواہ نجی اسکولز کے اساتذہ کو دینی ہوگی، فیس میں تاخیر پربچوں کو اسکول سے نکالنے نہیں دوں گا، ہر نجی اسکول کو قانونا10فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی، نجی تعلیمی اداروں میں سندھی زبان لازمی ہے جس پر عمل درآمد کرنا ہوگا . انہوں نے کہا نجی اسکولز کے اساتذہ کو سندھی پڑھانے کی تربیت لینگویج اتھارٹی دے گی . . .