میٹروبس اور اورنج ٹرین میں طلباء کو مفت سفری سہولیات کا منصوبہ کیوں لٹک گیا؟ وجوہات سامنے آ گئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت ماس ٹرانزٹ سسٹم میں طلبا ءکو مفت سفری سہولیات کی فراہمی سے متعلق تذبذب کا شکار ہو گئی . ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز طلباء کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کا حکم نامہ جاری کیالیکن ایک ہی روز بعد مفت سفری سہولیات کا حکم نامہ واپس لے لیا گیا .

تفصیلات کے مطابق میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں طلباء اور سینئر سٹیزنز کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کا معاملہ لٹک گیا . پنجاب کابینہ کے اجلاس میں میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلباء کو مفت سفر کی سہولت کی منظوری دی گئی تھی، میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں 24 گھنٹے کے لئے بزرگوں اور طلباء کو سفری سہولیات میں رعایت ملی، سکول اور کالج کے طلباء کو مفت سفری سہولت کے نوٹس آویزاں کئے گئے مگر ایک روز بعد میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے اسٹیشنز سے نوٹسز اتار دیئے گئے .

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں طلباء کو مفت سفر کا کوئی میکنزم نہیں بنایا جاسکا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے سافٹ ویئر میں مفت سفر کے حوالے سے کوئی آپشن نہیں رکھا گیا، مفت سفر کے فیصلے پر عمل درآمد سے قبل سافٹ ویئر میں تبدیلی کرنا ہوگی، میٹرو بس اور اورنج ٹرین میں نیا میکنزم نہ بنانے تک طلباء کو مفت سفری سہولیات فراہم نہیں کی جائیگی . ماس ٹرانزٹ اتھارٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے میکنزم بنا رہے ہیں، کچھ روز میں طلباء کے لیے مفت سفری سہولیات کی فراہمی کا آغاز کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں