رانا ثناء اللہ قاتل ہے، پاکستان میں سکون نہیں آنے دے گا، پی ٹی آئی


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے رانا ثناء اللہ کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ ایک قاتل انسان ہے جو ملک میں سکون نہیں آنے دے گا۔میاں اسلم قبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ملک میں اس وقت قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، انہوں نے 25 مئی کی طرح نیا تماشہ شروع کر دیا ہے۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارے 2 ہزار سے زائد ورکرز کو اٹھا لیا گیا ہے، حسان نیازی کو صرف پریشان کرنے کیلئے پورے پاکستان کی سیر کروا رہے ہیں، ہم پہلے دن سے کہہ رہے تھے کہ وزیر داخلہ قاتل انسان ہے، رانا ثناء اللہ پاکستان میں سکون نہیں آنے دے گا۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آج ہماری ریاست کے اندر حکمران ماں کا نہیں ڈائن کا رول ادا کر رہے ہیں، جب لالچی لوگ حکومت میں بیٹھے ہوں تو اسی طرح کے رزلٹ آیا کرتے ہیں، توجہ ہٹانے کیلئے پی ٹی آئی قیادت پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، مہنگائی کے باعث لوگ فاقہ کشی اور خودکشی کرنے پر مجبور ہیں، مہنگائی 3 گنا زیاہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کے بارے جو بیان دیا ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، پوری دنیا عمران خان پر اعتماد کرتی ہے، یہ اپنے لیڈروں کے جوتے چاٹنے کی خاطر اس طرح کے بیان دے رہے ہیں، نوازشریف، زرداری، مریم کے کرتوتوں کی وجہ سے آج پاکستان یہاں پہنچا ہے، آج ان کو کوئی منہ نہیں لگا رہا۔میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کا سب کچھ ملک سے باہر ہے، یہ پاکستان میں صرف عیاشی کیلئے اور بادشاہ بننے آتے ہیں، یہ کہتے ہیں عمران خان کے وجود کو ختم کریں گے، مریم روز نکل کر چھوٹی چھوٹی جلسیاں کرتی ہیں، یہ بند گلیوں میں نہیں مینار پاکستان میں جلسہ کریں، الیکشن 30 تاریخ کو ہونے جا رہے ہیں، تمہیں تمہاری مقبولیت کا پتا لگ جائے گا۔

Recent Posts

کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش؛ دلہا گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) کم عمر بچی کی بڑی عمر کے مرد سے زبردستی شادی کی کوشش…

15 mins ago

آئینی ترامیم پر فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد اور بلاول بھٹو کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی وفد نے فضل الرحمان سے…

32 mins ago

کراچی؛ موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہری قتل

کراچی(قدرت روزنامہ)محمود آباد لیاقت اشرف کالونی میں مسلح ڈکیتوں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل چھیننے…

45 mins ago

الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کا پابند ہے، سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں کے کیس میں دوسری وضاحت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کی دوسری وضاحت جاری کردی…

55 mins ago

فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو مصیبت میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وزیرِاعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے مسلمانوں کو…

1 hour ago

الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں پر ہونے والا مشاورتی اجلاس بے نتیجہ ختم…

1 hour ago