حکومت کا پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس کیلئے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس کیلئے فل کورٹ بنچ بنانے کا مطالبہ کر دیا۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بنچ سے ہماری استدعا ہوگی کہ ادارے کی عزت اور توقیر برقرار رکھنے کے لیے فل کورٹ بیٹھے اور الیکشن کمیشن کے اختیارات سمیت ان تمام معاملات کی تشریح کرے۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری چیف جسٹس آف پاکستان اور عدالت سے یہ التجا ہوگی کہ ایسی آئینی تشریحات جن کا ملک اور عوام پر گہرا اثر پڑنا ہو اس میں فرد واحد کا فیصلہ نہیں ہونا چاہیے، اس کے لیے اجتماعی سوچ ہی کوئی راستہ نکال سکتی ہے اور اسے ہی صائب گردانا جاتا ہے، کل جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے بھی اسی جانب اشارہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ تقسیم اور ابہام کو دور کرنے اور ادارے کی عزت و تکریم برقرار رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ 2 جج صاحبان جو رضاکارانہ طور پر اس معاملے سے علیحدہ ہوگئے تھے اور ان کے علاوہ جتنے جج صاحبان ہیں ان کے سمیت فل کورٹ کا 13 رکنی بنچ ہونا چاہیے جو اس معاملے کو سنے اور فیصلہ دے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago