سوشل میڈیا ہماری زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے، محسن عباس حیدر


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز کے اداکار محسن عباس حیدر کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا زندگیوں کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے۔حال ہی میں اداکار محسن عباس حیدر ایک نجی پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
محسن عباس حیدر نے کہا کہ سوشل میڈیا جعلی ہے، یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے، سوشل میڈیا نے بہت سے گھر اور زندگیاں تباہ کر دی ہیں کیونکہ لوگ ان کے جعلی پہلو دکھا رہے ہیں، انہوں نے خوبصورتی کے جعلی معیار بنا رکھے ہیں، وہ جعلی طرز زندگی کی تصویر کشی کر رہے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔
محسن کا کہنا تھا کہ لوگ ہمیشہ سوشل میڈیا پر اپنا پرفیکٹ پہلو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں جس کا کوئی وجود بھی نہیں ہوتا، وہ اپنی خامیوں اور ناکامیوں کو نہیں دکھاتے، اگر وہ حقیقت کو سامنے لائیں گے تو ہم اس سے کچھ سیکھ سکیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ محسن عباس حیدر پچھلے دنوں ڈرامے ’سیانی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے جس نے شائقین میں خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔

Recent Posts

اسٹریٹ کرائم کیسز ایک تہائی تک کم ہوگئے، آئی جی سندھ کی وزیراعلیٰ کو رپورٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو امن و امان سے متعلق رپورٹ…

9 mins ago

ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ رواں سال اپریل میں سرپلس رہا، جبکہ رواں مالی…

19 mins ago

علی ظفر کی بھی ‘کانز فلم فیسٹیول’ میں شرکت، تصاویر وائرل

فرانس(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فلم فیسٹیول ‘کانز’ میں معروف پاکستانی گلوکار علی…

38 mins ago

آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کو…

55 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نگران حکومت…

1 hour ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں پیش آنے والے واقعے…

1 hour ago