اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو خیر سگالی سفیر مقرر کرتے ہوئے انہیں ڈی ایس پی کے اعزازی رینک بھی دیا گیا۔
دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ حارث رؤف کو اسلام آباد پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کرتے ہوے اعزازی ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز کردیا۔
اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حارث رؤف کی ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی حارث رؤف کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا خیر سگالی سفیر بنادیا گیا۔
یاد رہے کہ بلوچستان پولیس کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا خیر سگالی کا سفیر مقرر کیا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…