ترین گروپ کا سیاست میں دوبارہ فعال ہونے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا۔جہانگیر ترین گروپ نے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کیلئے سر جوڑ لیے اور جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ کا مشاورت اجلاس ہوا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض،

وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، اسحق خاکوانی، اجمل چیمہ سمیت ترین گروپ کے سابق ارکا ن پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوئے۔پی ٹی آئی ترین گروپ کے ارکان قومی اسمبلی نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہرے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔جہانگیر ترین نے گروپ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا اور اجلاس میں ملکی سیاست میں دوبارہ فعال کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔گروپ کے کچھ ارکان نے تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دی۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے مزید سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ملکی سیاست میں ترین گروپ بھرپور کردار ادا کرے گا اور ملکی سیاست پر نظر رکھتے ہوئے مزید اجلاس بھی کیے جائیں گے۔اجلاس میں شرکاء کی رائے تھی کہ عمران خان کی پالیسیوں نے پارٹی کو تباہی سے دوچار کردیا، پارٹی کے بڑی تعداد میں رہنماعمران خان کی سیاست سے علیحدگی اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

5 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

5 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

5 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

6 hours ago