شازیہ مری نے بیگ اندر نہ لے جانے دینے پر کابینہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پارلیمنٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے قبل کمیٹی روم کے باہر بدمزگی ہوئی ہے . ذرائع کے مطابق سکیورٹی حکام نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر شازیہ مری کو بیگ اجلاس میں لے جانے سے روک دیا .

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے بیگ اندر نہ لے جانے کیخلاف کابینہ اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا . شازیہ مری نے بتایا کہ ہم دہشتگرد نہیں ہیں کہ ایسی پابندی ہم پر لگائی جائے . خیال رہے کہ عدالتی اصلاحات کے حوالے سے مجوزہ قانون کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں