جج دھمکی کیس؛ عمران خان کے ایک بار پھر ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کردی اور ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے عمران خان کو 18 اپریل کوپیش ہونے کا حکم دے دیا۔

قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خاتون جج دھمکی کیس میں حاضری سے آج استثنا کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عمران خان کے وکلا نے قابل ضمانت وارنٹ بحال رکھنے کی استدعا کردی۔ وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، سکیورٹی واپس لینے پر ہائیکورٹ نے بھی نوٹس جاری کیے۔ پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی نے عدالت میں عمران خان کی آج حاضری سے استثنا کی دائر درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیے کہ عمران خان غیرحاضرہیں، قابل ضمانت کو ناقابلِ ضمانت وارنٹ میں تبدیل کیاجائے۔ وزیرآباد کا بہانہ سن سن کر کان پک گئے ہیں۔2 دن پہلے وزیرآباد نہیں تھا جب ہائیکورٹ پیش ہوئے؟ہر تاریخ پر عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی گئی۔گزشتہ سماعت پر جج نے کہا بہت بار استثنا دیا جا چکا، جس کے بعد ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت میں مزید کہا کہ عمران خان کی طبی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ حاضر نہ ہونے سے متعلق ٹھوس وجوہات بھی نہیں بتائی گئیں۔ پراسیکیوٹر نے اپنے اعتراض میں کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست پر ان کے دستخط ہی نہیں بلکہ صرف ان کے وکلا کے دستخط ہیں۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے حاضری سے استثنا کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ فاضل جج نے وکلا اور پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی جانب سے استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جسے بعد ازاں جاری کردیا گیا، جس میں عدالت نے عمران خان کی حاضری استثنا کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور 18 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ عدالت نے آج عمران خان کے لیے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر رکھے تھے، جس پر وکلا کی جانب سے آج حاضری سے استثنا کی استدعا کی گئی تھی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف…

5 mins ago

گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گندم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہل کاروں کے…

11 mins ago

پی سی بی نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کااعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے رواں برس دورہ…

21 mins ago

خضدار، چمروک کے مقام پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق ،9افراد زخمی

   خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق…

25 mins ago

کے الیکٹرک نے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی 3روپے 85پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے صارفین کیلئے ایک ہفتے میں دوسری بار بجلی مہنگی کرنے کی درخواست…

31 mins ago

وزیراعظم کا موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ حکومت کے پہلے ماہ میں 6لاکھ 91ہزار میٹرک…

36 mins ago