کینسر ،مرگی ،گردے ، ڈائیلسز، تھیلیسمیااور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات مارکیٹوں سے غائب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں کینسر ،مرگی ،گردے ، ڈائیلسز، تھیلیسمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات مارکیٹوں سے غائب ہوگئیں ،مریض مہنگے داموں بلیک میں ادویات خریدنے پر مجبور ہوگئے . مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے میڈیکل اسٹورز میں کینسر ،مرگی ،گردے ڈائیلسز ،تھیلیسمیا اور بخار سمیت کئی امراض کی ضروری ادویات دستیاب نہیں .

سی ٹی اسکین میں استعمال ہونے والا انجکشن جو عام میڈیکل اسٹورز پر 3 ہزار روپے کا فرخت ہوتا تھا اب وہ انجکشن بلیک میں 7 ہزار روپے میں فروخت ہو نے لگا ،اسی طرح عام بخار کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی پیناڈول گولی بھی کوئٹہ کے میڈیکل اسٹورز میں بہت کم مقدار میں دستیاب ہے ، کوئٹہ میں یہ اداویات نہ صرف میڈیکل اسٹورز سے غائب ہیں بلکہ سرکاری ہسپتالوں میں بھی دستیاب نہیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں