الیکشن سے بھاگنے والا جمہوری نظام کے خاتمے کی بنیاد رکھے گا’شیخ رشید


لاہور (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 90دن میں انتخابات آئین کا اٹل فیصلہ ہے، جو بھی اس سے بھاگے گا جمہوری نظام کے خاتمے کی بنیاد رکھے گا . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ

50فیصد مہنگائی اور 83فیصد پاکستانیوں کی بے روزگاری میں اضافہ تشویشناک ہے، پہلے حکومت اور اپوزیشن میں تصادم تھا اب حکومت پارلیمنٹ کو عدلیہ کے ساتھ تصادم کی طرف لے کر جا رہی ہے، سارا ملک تقسیم اور تفریق ہو گیا ہے .

انہوں نے کہا کہ ملک انارکی اور خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے، اہم فیصلے کرنے ہوں گے ورنہ یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، مسئلہ پیسے اور سکیورٹی کا نہیں نیت کا ہے کیونکہ حکومت سے لوگوں کی نفرت اس جگہ پہنچ گئی ہے کہ حکومت عوام میں جانے کیلئے تیار نہیں ہے، آٹے کی جگہ موت اور بورا بانٹا جا رہا ہے . شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کے تابع ہے اور آئین کا کوئی لاڈلہ نہیں، پاکستان کے تمام ادارے وزیراعظم سمیت سپریم کورٹ کے حکم کے ماتحت ہیں، (ن)لیگ کا عدلیہ پر حملہ کوئی نئی بات نہیں، حکومتی بل الیکشن روکنے کی ناکام کوشش ہے، تبدیلی آئینی ترمیم کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتی، جو عدالت کی حکم عدولی کرے گا وہ بغاوت کو دعوت دے گا .

. .

متعلقہ خبریں