انگین آلتان نے نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ کی ریلیز کی تاریخ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ترک ادا کار انگین آلتان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیریز’ بارباروس‘ کا نیا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو سیریز کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلطنت عثمانیہ پر بننے والے مشہورِ زمانہ تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف ترک اداکار انگین آلتان نے اپنی نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ ترکی کے سرکاری ٹی وی چینل ٹی آر ٹی پر 16 ستمبر بروز جمعرات سے نشر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اداکار انگین آلتان نے کچھ عرصہ پہلے ہی اپنی نئی تاریخی سیریز ’بارباروس‘ کی شوٹنگ کے آغاز کی تصدیق اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک کلپ بورڈ کی تصویر شیئر کرکے کی تھی جس پر ان کے نئے تاریخی ڈرامہ ’بارباروس‘ کا نام اور اس کی شوٹنگ کے آغاز کی تاریخ لکھی ہوئی نظر آرہی تھی۔آلتان اس تاریخی ڈرامہ ’بارباروس‘ میں خیرالدین بارباروس کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

خیرالدین بارباروس سلطنت عثمانیہ میں سلطان سلیمان کے دورِ اقتدار میں بحریہ عثمانیہ کے ایڈمرل تھے، اس حوالے سے انگین التان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ٹی وی سیریز کی عکس بندی کے لیے خصوصی تیاریاں جاری ہیں۔

انگین نے کہا ہےکہ انہوں نے خیرالدین بارباروس کے بارے میں بہت پڑھا ہے اور ان کے کردار کو جاننے کے لیے ان سے متعلق لکھے گئے تقریباً 4 سے 5 ہزار صفحات بھی پڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے آپ کو جسمانی طور پر تیار کرنا تھا اور میں اس کے لیے گزشتہ 10 ماہ سے ورزش بھی کرتا رہا ہوں۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو مس کال کرکے بلالیتے ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان…

17 mins ago

8گھنٹے سوئیں،10لاکھ روپے ماہانہ لیں،معروف کمپنی نے بڑی پیشکش کردی

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)ایک معروف کمپنی نے 10 لاکھ تنخواہ کے ساتھ صرف سونے کی…

18 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی ناجائز قید کو ختم ہونا پڑے گا، علیمہ خان کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وقت…

21 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی سے قبل ایک اور شہر میں جلسے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے…

27 mins ago

مخصوص نشستوں پرسپریم کورٹ نے فیصلہ درخواست کے برعکس دیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ…

32 mins ago

فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی (قدرت روزنامہ) فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں دوران لینڈنگ…

34 mins ago