ملک کا سیاسی درجہ حرارت زیادہ کرنے میں عمران خان کا بڑا ہاتھ ہے، رانا ثنا اللہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ ملک کا سیاسی درجہ حرارت زیادہ کرنے میں عمران خان کا بڑا ہاتھ ہے، عمران خان نے ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ گزشتہ روزچیف جسٹس نے کہاکہ سیاسی درجہ حرارت کم کیاجائے ،عدالت کے اس جذبے کی قدر کرتے ہیں ،رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ملکی سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کیلئے جامع مذاکرات کی ضرورت ہے، ان کاکہناتھا کہ میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت پر لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا، عدالتوں کا احترام اور عدالتی احکامات کی قدر کرتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں