چیف جسٹس صرف وکلاء ہی نہیں پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں، پرویز الہیٰ کھل کر بول پڑے

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کیلئے اسمبلی میں کھلواڑ کیا جا رہا ہے، شہباز شریف عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے ہیں، اپوزیشن کے بغیر کی گئی قانون سازی کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کے بعد شہبازشریف نے بھی کھل کر عدلیہ مخالف جذبات کا اظہار کر دیا یہ سب نواز شریف کے اشارے پر ہو رہا ہے، عدالتی اصلاحات دراصل سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے، یہ اجلاس جمہوریت پر شب خون مارنے کیلئے بلایا گیا، آئین نے ہر ادارے کے اختیارات طے کر رکھے ہیں، شہباز کمپنی اپنی مرضی کا قانون لانا چاہتی ہے، اداروں کی خود مختاری کی وجہ سے ہی پاکستان میں جمہوریت قائم ہے، چیف جسٹس صرف وکلاء ہی نہیں پوری قوم کی ریڈ لائن ہیں، قوم عدلیہ کی آزادی پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرے گی، حکومت اپنے غیر آئینی قواعد و ضوابط سپریم کورٹ پر مسلط نہیں کر سکتی۔

ان خیالات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے سابق وفاقی و صوبائی وزرا ءاور ارکان پنجاب اسمبلی سے کیا جنہوں نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں ریاض فتیانہ، سردار نصر اللہ دریشک، غلام بی بی بھروانہ، میاں جلیل احمد شرقپوری، میاں عمران مسعود اور سابق تحصیل ناظم سجاد حیدر چیمہ شامل تھے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہبازشریف کی آٹا شعبدہ بازی اب تک متعدد غریبوں کی جان لے چکی ہے، آٹے کیلئے جس قدر اموات ہو رہی ہیں اور لوگ زخمی ہو رہے ہیں اس پر میرا نگران حکومت کو مشورہ ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹرز میں آٹا پوائنٹس بنا لئے جائیں تاکہ وہاں کوئی زخمی ہو جائے تو اس کا فوری علاج تو ہو سکے، شہبازشریف نے تو صحت کے شعبے میں کوئی کام کیا نہیں ہم نے رورل ہیلتھ سنٹرز کی سطح پر صحت کی سہولتوں کیلئے اقدامات کئے، ہم نے ہسپتالوں میں تمام ٹیسٹ ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور ادویات فری کی تھیں، شہباز شریف اپنے دماغ کا الٹراساؤنڈ بھی وہیں سے کروائیں ایک توفری ہے دوسرا شاید آٹے کے حصول کیلئے آئی ہوئی غریب عوام کی آواز ان تک پہنچے، شہبازشریف کے دماغی الٹراساؤنڈ کے بعد ہو سکتا ہے کہ ان کی کسی اچھے کام کی طرف رغبت ہو جائے۔

Recent Posts

عمران خان نے استعفیٰ منظور کرلیا، عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نہیں رہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے تصدیق کی ہے…

4 mins ago

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

7 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

7 hours ago