خانہ کعبہ کا طواف کرتے روزہ دار خاتون کی روح پرواز کر گئی، شوہر نے انکی خصوصیات بتا دیں

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) خانہ کعبہ میں عمرے کی ادائیگی کے دوران خاتون کی روح عالم بالا پرواز کر گئی، خوش قسمت خاتون روزے کی حالت میں تھیں .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ھبۃ القبائی نامی مصری خاتون عمرے کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کا طواف کر رہی تھیں کہ ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ خانہ کعبہ میں ہی وفات پا گئیں .

ان کی نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی .

مرحومہ کے شوہر نے ان کی بحثیت زوجہ تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فرماں بردار، پرہیز گار اور خدمت کرنے والی خاتون تھیں، ھبۃ نے سوگواران میں 5 بچے چھوڑے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں