حرامانی رمضان میں ویڈیو پوسٹ کر نےپر تنقید کی زد میں آگئیں

 

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی کو رمضان میں ویڈیو ریل شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا ، اداکارہ تنقید کی زد میں آگئیں .

تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ حرامانی نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اداکارہ کو پھولوں بھرے بیڈ پر بیٹھے اور لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، اس ویڈیو پر مشہور بالی ووڈ فلم "پاکیزہ" کا گانا "اک تم ہی نہی تنہا،الفت میں میری رسوا " چل رہاہے .

جس پر اداکارہ حرامانی کو پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے . اداکارہ حرامانی نے اس ویڈیو میں ہلکے گلابی رنگ کا کامدار سوٹ پہنا ہوا ہے اور وہ نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں . " میرے پاس تم ہو" اور" دوبول" اداکارہ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے،جبکہ کئی صارفین انہیں رمضان کے مبارک مہینے میں کچھ خیال کرنے کا کہا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

ایک صارف کا لکھنا تھا کہ " آپ لوگ صبر نہیں کر سکتے ، رمضان کے مہینے پر پوسٹ نہیں رکتا ". ایک اور صارف نے لکھا کہ "بہت بکواس ، رمضان کا لحاظ کریں ،پلیز ،بند کریں".

ایک صارف نے تو اداکارہ کو طوائف کہہ دیا، اس کا لکھنا تھا کہ"کہنا تو نہیں چاہیے لیکن طوائف ہی لگ رہی ہو" .

. .

متعلقہ خبریں