لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئےدفتر خارجہ کوششیں کررہا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وزیر مملکت علی محمد خان نے ملاقا ت کی ہے جس میں وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران وزیر مملکت کی جانب سے مونس الٰہی کو وزارت آبی وسائل کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی۔ملاقات کے دوران سپیکر اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ مونس الٰہی پانی کے معاملے پر وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی کے لئے کام کررہے ہیں جبکہ ملک میں پانی کی کمی کے پیش نظر نئے ڈیموں کی تعمیر کام تیز ی سے جاری ہے جس سے پانی کی ضروریات کے ساتھ سستی بجلی بھی مہیا ہوگی۔
اس موقع پر وزیر مملکت علی محمد خان کاکہنا تھا کہ میر ی دعا ہے کہ اللہ ہم سے بھی محمود غزنوی والا کا م لے،دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے کوششیں کررہا ہے،وزیر اعظم عمران خان سے بھی ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں کردار ادا کرنے کے لئے کہوں گا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…