جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کر دیئے،عدالت نے کل تک عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل کردیئے .

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج سکندر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل پر سماعت کی ، وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے تفصیلی آرڈر کے چند نکات کو نظرانداز کیا ،وکیل فیصل چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خدشات پر تحریر فیصلہ پڑھا،وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ غیرقانونی ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے گزشتہ روز ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے .

ایڈیشنل سیشن جج کا ناقابل ضمانت کو قابل ضمانت وارنٹ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ عدالت میں جمع کر ادیاگیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے کل تک جواب طلب کرلیا .

یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے18 اپریل کیلئے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے .

. .

متعلقہ خبریں