طیب اردگان نے روسی صدر کو جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح کی دعوت دیدی

استنبول(قدرت روزنامہ) ترک صدر طیب اردگان نے روسی ہم منصب پوٹن کو جوہری پاور پلانٹ کے افتتاح کی دعوت دیدی .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترک صدر اردگار نے ٹی وی پر گفتگو کے دوران کہا کہ ترکیہ میں آئندہ ماہ اپریل میں جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کیا جائے گا، ہو سکتا ہے روسی صدر پوٹن ترکیہ کا دورہ کریں یا جوہری پلانٹ کے آن لائن افتتاح میں شرکت کریں .

یہ امر قابل ذکر ہے کہ ترکی میں پہلا جوہری پاور پلانٹ روسی کمپنی نے تعمیر کیا ہے جس کا اگلے ماہ کی 27 تاریخ کو افتتاح کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں