خود کو شاہی خاندان نہیں ممبئی کی ایک عام لڑکی سمجھتی ہوں: سارہ علی خان


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان شاہی خاندان سے تعلق ہونے کے باوجود خود کو ممبئی کی ایک عام لڑکی سمجھتی ہیں۔واضح رہے کہ سارہ علی خان اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی اور ماضی کی اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور پٹودی خاندان کے آخری نواب منصور علی خان کی پوتی ہیں۔
ان کے پردادا برطانوی حکومت کے دوران پٹودی کی شاہی ریاست کے آخری حکمران تھے۔سارہ علی خان نے حال ہی میں شاہی خاندان سے تعلق کے باوجود ممبئی میں عام بچوں کی طرح پرورش پانے اور سادہ زندگی گزارنے کے بارے میں بات کی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ نے کہا کہ جب لوگ مجھے شاہی خاندان کی رکن کے طور پر دیکھتے ہیں تو مجھے یہ مضحکہ خیز لگتا ہے، میں اپنے آپ کو شاہی خاندان کے رکن کے طور پر نہیں دیکھتی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنی والدہ کے ساتھ گزارا ہے، میں اپنے والد سیف علی خان سے ملنے باندرا جاتی ہوں، میں ہماچل پردیش ،کیدارناتھ اور جموں و کشمیر میں چھٹیاں گزارتی ہوں، مجھے نہیں معلوم کہ شاہانہ کا مطلب کیا ہے۔واضح رہے کہ سارہ کے والد سیف اور والدہ امریتا سنگھ کی 2004 میں طلاق ہو گئی تھی جس کے بعد سارہ اور ان کے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کی پرورش امریتا نے کی۔

Recent Posts

او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل…

15 mins ago

ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ…

30 mins ago

بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت…

48 mins ago

سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر لیک: عدالت میں موبائل فون لے جانے پر پابندی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویرلیک ہونے کے بعد…

51 mins ago

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

59 mins ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

1 hour ago