لاہور(قدرت روزنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سیاسی سرگرمیوں میں آزادانہ شرکت اور کارکنان و قائدین کیخلاف بدترین انتقامی کارروائیوں کے معاملے پر عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا۔تفصیلات کے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے انتقامی کارروائیوں کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
انتقامی کارروائیوں اور مقدمات کے خلاف درخواست چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے مشترکہ طور پر جمع کروائی گئی ہے ،درخواست آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دائر کی گئی ہے ، درخواست میں وفاق، الیکشن کمیشن، وزیراعظم، وزیرِداخلہ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن پنجاب، نیب، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک منظم طریقے سے انتخابی عمل میں شرکت سے روکنے کیلئے عمران خان کیخلاف انتقامی اقدامات کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے، عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کا شکار کرنے کا معاملہ بھی عدالتِ عالیہ کے سامنے رکھا ہے، انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کی تفصیلات بھی درخواست کی صورت میں عدالت کے سامنے رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کیخلاف بدترین غیرقانونی کریک ڈاؤن کیخلاف بھی عدالت سے رجوع کرچکے ہیں، ایک جامع درخواست کے ذریعے تمام پہلو معزز عدالت کے سامنے رکھے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف جعلی مقدمات کی بھرمار بنیادی آئینی حقوق سے یکسر متصادم ہے، انہیں کالعدم قرار دیا جانا چاہئے، تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کیخلاف بدترین کریک ڈاؤن کا بھی کوئی قانونی جواز موجود نہیں،انسانی حقوق کی بہیمانہ خلاف ورزیوں کے تدارک اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی ضمانت معزز عدالت دے سکتی ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…