16 اگست کو عبوری حکومت آجائے گی، الیکشن کرانا ان کا کام ہے : وزیر داخلہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کاکہناہے کہ 12 یا 16 اگست کے بعد ہماری حکومت نہیں ہو گی، 16 اگست کو عبوری حکومت آ جائے گی، الیکشن کرانا ان کا کام ہے۔وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے، لوگوں کو معاملات کے حل کرنےکے لیے مشاورت سے کام لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت افرا تفری اور انارکی کی طرف کھڑا ہے، اس کے لیے عمران خان کی دس سال کی محنت ہے، انہوں نے ملک کو انتشار کی طرف لے جانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ان معاملات کو حل کرنے کے لیے گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، ایک بیان دینے سے یہ معاملہ حل نہیں ہوگا، ڈائیلاگ ہی بہتر راستہ ہے لیکن اس کے لیے درست لائحہ عمل بنایا جائے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ دہشت گردی آؤٹ آف کنٹرول نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی، دہشت گردی موجود ہے، دہشت گرد اپنی کارروائیاں کررہے ہیں، ان کے تدارک کے لیے ہماری افواج اور وزارت اپنا کام کر رہی ہے، دہشت گردی کو ملک سے ختم کیا جائے گا۔
ا نہوں نے مزید کہا کہ ایک فریق دس سال سے اپنے مخالفین کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، وہ شخص حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں، مخالفین سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں، اگر الیکشن کی تاریخ دے دی جائے اور ہم الیکشن میں چلے جائیں، تو بیٹھ کر کیا بات کرنی ہے؟ بیٹھ کر بات پہلے ہو گی، عدالت عظمیٰ جو فیصلہ کرے گی اس کا احترام ہو گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ساری باتوں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا ہے، فیصلہ آئینی اور قانونی طور پر درست ہے، عمران خان نے اسمبلی اس لیے توڑی تا کہ وقت سے پہلے الیکشن ہوں، وہ چاہتے ہیں 2 اسمبلیوں کا الیکشن الگ اور 2 کا الگ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا یہ اقدام ملک کے لیے بہتر نہیں، اس سے ملک میں انارکی آئے گی، 8 اکتوبر کو جنرل الیکشن ہوں گے۔

Recent Posts

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی ہنی مون کے دوران سامنے آنے والی تصاویر انٹر نیٹ پر وائرل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ان دنوں ہنی مون پر…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو ہونے والا جلسہ خطرے میں پڑ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے…

5 hours ago

ادویات کی قیمتوں میں 23.33 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23.33 فیصد کا اضافہ…

5 hours ago

مجھ سے افیئرکا پتہ چلنے پر جاوید اختر کی پہلی بیوی کافی تلخ ہو گئی تھیں، شبانہ اعظمی کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اور ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی نے کہا ہے کہ ان…

5 hours ago

بھارت کی جانب سےپانی چھوڑنے کا خطرہ، ملک بھر میں سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے ملک کے…

6 hours ago