اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے حوالے سے ’تھراپی ورکس‘ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طاہر ظہور نے دعویٰ کیا ہے کہ ظاہر جعفر پاگل نہیں لیکن شراب نوشی کا عادی تھا۔
جیو نیوز کے مطابق طاہر ظہور نے کہا کہ ’میں نے ظاہر جعفر کے والدین کو کہا کہ اسے جلد از جلد ہسپتال میں داخل کرایا جائے، ظاہر جعفر پاگل نہیں لیکن شراب نوشی کا عادی تھا، ظاہر جعفر کے والدین نے میری بات نہیں سنی۔‘طاہرظہور نے نور مقدم کے قتل والے روز پیش آنے والے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ذاکر جعفر نے ہمیں کہا کہ تھراپی ورکس کے ورکرز کو لے کر جائیں اور ظاہر جعفر کو دیکھیں، جب تھراپی ورکس کی ٹیم پہنچی تو گھر کے نیچے مجمع لگا ہوا تھا، گھر کے باہر موجود لوگوں نے بتایا کہ 2 دن سے دروازہ نہیں کھولا جارہا۔‘
جیونیوز کے مطابق ڈاکٹر طاہرظہور نے بتایا کہ ’میں نے ذاکر جعفر سے پھر پوچھا کہ ظاہرجعفر کے پاس اسلحہ تو نہیں؟ مجھے ذاکر جعفر نے بتایا کہ اسلحہ نہیں ہے لیکن ظاہرجعفر غصے میں ہے۔‘تھراپی ورکس کے ایک اور رکن ڈاکٹر وامق ریاض نے بتایا کہ ’ ہم جب گھر پر گئے تو دروازہ بند تھا، ذاکر جعفر نے ہمیں کہا کہ دروازہ توڑ کر کمرے کے اندر چلے جائیں، ہم سیڑھی لگا کر کمرے کے اندر گئے، گھر کے اندر نور مقدم کی لاش دیکھ کربتایا کہ اندر قتل ہوا ہے۔‘
ڈاکٹر طاہر ظہور نے بتایا کہ ’تھراپی ورکس کے پاس تمام کال ریکارڈ موجود ہے، میں نے ذاکر جعفر کو کال کرکے کہا کہ اندر تو لاش پڑی ہے، ذاکر جعفر کا ردعمل تھا کہ شاید شراب پی لی ہوگی اس لیے قتل ہوگیا ہوگا، ایسی خبر اگر کسی بھی والد کو بتائی جائےتو ٹانگیں کانپ جانی چاہئیں، پولیس کو دیکھتے ہی ظاہر جعفر نے ڈرامہ شروع کردیا تھا لیکن اس سے قبل وہ بالکل نارمل تھا۔‘
طاہر ظہور نے کہا: ’ملزم ظاہر جعفر بطور شراب نوشی کا مریض مجھے ریفر کیا گیا تھا، ملزم ظاہر جعفر پاگل نہیں ہے، ہمارے دو افراد زخمی ہوگئے اور 3 پیچھے رہ گئے تھے، یہ کوئی فلم نہیں کہ ظاہرجعفر کو 2 منٹ میں پکڑ لیتے۔‘خیال رہے کہ 20 مئی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 28 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…