امپورٹڈ حکومت، ہینڈلر اور سمجھوتہ کرنے والا الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں، عمران خان

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ پانچ رکنی بنچ ہو یا فل کورٹ ہو بتایا جائے آئین کے مطابق عام انتخابات 90روز میں ہوں گے یا نہیں . ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ دو اسمبلیاں توڑنے سے پہلے تمام آئینی ماہرین سے مشورہ کیا اور سب نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد سے متعلق 90دن کی آئینی شق واضح ہے،یہ لوگ آئین کو اپنے مطلب کے مطابق چلا رہے ہیں،یہ آئین و قانون سے کھلواڑ کر کے پاکستان کی بنیادوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں .

الیکشن کے ڈر اور سزا یافتہ لیڈران کو بچانے کے لئے یہ آئین و قانون کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور سمجھوتہ کرنے والا الیکشن کمیشن آئین کا مکمل مذاق اڑا رہے ہیں . انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد جو کہ آئین اور قانون کی حکمرانی ہے اس وقت اس کو خطرات لاحق ہیں .

. .

متعلقہ خبریں