افغانستان کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان اور ایران کا مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور ایران نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق رائے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر ABDOLLAHIAN کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو میں ہوا۔ دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی تازہ ترین پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ دنوں میں افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کے نمائندوں کی سطح پر ایک آن لائن کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محموقریشی نے کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر ABDOLLAHIANنے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں مربوط حکمت عملی وضع کرنے کے سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹھوس کوششوں کو سراہا۔انہوں نے ایران کا دورہ کرنے پر شاہ محمود قریشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Recent Posts

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

5 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

5 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

21 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

34 mins ago

’لگتا ہے فخر زمان کو ایک اور نوٹس آئے گا‘، حارث رؤف نے یہ بات کیوں کہی؟

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…

39 mins ago

ایشوریا نے جیکی چن کے ساتھ فلم کی آفر کیوں مسترد کردی؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے ایک…

50 mins ago