اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ریگولر حج اسکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع کردی گئی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر حج اسکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 2 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے۔ نامزد بینک کھولنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اسپانسر شپ حج اسکیم میں درخواستیں وصول کرنے کے لیے آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد درخواستیں 9 اپریل کو جمع کرائی جا سکیں گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حج درخواست گزار مزید معلومات اور پروسس کے لیے نامزد بینکوں سے رجوع کریں۔ اسپانسر شپ حج اسکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔اسپانسر شپ اسکیم کے تحت بھیجی گئی درخواستوں کے لیے رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالر اکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھیجنا ہوں گی۔ بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گذار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔
وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…