شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ، ٹھکانہ تباہ کر دیا، ایک سپاہی شہید

میر علی (قدرت روزنامہ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ تبادلے میں سپاہی ارشاد اللہ شہید ہو گیا، جانباز اہلکاروں نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا .

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا .

جھڑپ کے دوران ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا تاہم اس دوران سپاہی ارشاد اللہ جام شہادت نوش کر گیا .

”شائد فیصلہ لکھواتے ہوئے مجھے مشورے کے قابل نہیں سمجھا گیا “جسٹس جمال مندو خیل کا بینچ سے الگ، اختلافی نوٹ لکھ دیا
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے سبب علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، شہید سپاہی کا تعلق ڈسٹرکٹ کرک سے بتایا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں