پاکستان کی زیر صدارت افغانستان کے ہمسائیہ ممالک کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)افغانستان کےہمسایہ ممالک کے خصوصی نمائندوں کا اجلاس ہوا جس کی میزبانی پاکستان نے کی۔ اجلاس پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کی زیر صدارت ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں چین،ایران،پاکستان،ترکمانستان اور ازبکستان کےنمائندوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام نمائندوں نے مزید رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔

سفیر پاکستان محمد صادق نے کہا کہ خوشحال وپرامن افغانستان،اقتصادی،عوام کےروابط کو فروغ دے گا۔انہوں نے مشترکہ چیلنجزسےنمٹنےپر بھی روشنی ڈالی۔
واضح رہے کہ امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان پر قبضہ کرلیا ہے۔ ابھی تک طالبان نے حکومت کا اعلان نہیں کیا تاہم پاکستان سمیت دیگر ممالک کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن ہو اور ایسی حکومت بنے جس میں تمام سیاسی دھڑے شامل ہوں۔
پاکستان افغانستان میں امن کے لیے ہمیشہ سے ہی کوشاں رہا ہے گزشتہ روز بھی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے طالبان کی شوری کی دعوت پر کابل کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے طالبان رہنماؤں اور سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی جس میں حکومت سازی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔

Recent Posts

اسموگ کی صورتحال؛ لاہور اورملتان میں ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن، ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

تمام اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں آن لائن کی جارہی ہیں، مریم اورنگزیب لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت…

5 mins ago

ذہن نشین کر لیں آئینی بینچ ازخود نوٹس لے سکتا ہے، جسٹس محمد علی مظہر

26ویں آئینی ترمیم کے بعد صرف پروسیجر تبدیل ہوا ہے، جسٹس محمد علی مظہر کے…

19 mins ago

آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے آوان بم برآمدگی کیس کے ملزم یونس کی سزا…

29 mins ago

لاہور،ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی ڈیکلیئر، اگلے جمعہ، ہفتہ اوراتوار مکمل لاک ڈاؤن پرغور

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی…

29 mins ago

دھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید دھند کی وجہ سے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثرہونے سے 11…

45 mins ago

نوجوت سنگھ سدھو نے کپل شرما شو کیوں چھوڑا ؟وجہ بتادی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے معروف سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے پانچ سال بعد…

58 mins ago