رات12بجے قاسم سوری کاسوموٹو ہوتوواہ واہ ،90دن میں الیکشن کاہوتوآہ آہ کر تے ہیں ‘شیخ رشید

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ1997نہیں ایمرجنسی نہیں لگ سکتی اورالیکشن بھی کرانے ہوں گے .

جسٹس منیر نہیں بلکہ جسٹس کارنلیس کی یادتازہ ہوگی ،اسحاق ڈارمان گیاہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں تاخیراورسکوک بانڈز بھی روک دئیے ہیں ، رات12بجے قاسم سوری کاسوموٹو ہوتوواہ واہ کرتے ہیں،90دن میں الیکشن کاسوموٹوہوتوآہ آہ کرتے ہیں .

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت35ارکان اسمبلی کاپیٹریاٹ گروپ بنانے جارہی ہے ،یہ سیاسی خودکشی کے بعداب قومی اجتماعی خودکشی کی طرف بڑھ رہے ہیں، یہ سیاست نہیں ریاست قربان کرنے لگے ہیں، انہوں نے8اکتوبرکوبھی الیکشن نہیں کروانے ،ملک ڈیفالٹ ہونے جارہاہے ،حکومت الیکشن سے بھی فراری ہے اورملک چلانے کی صلاحیتوں سے بھی عاری ہے . انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت اور آئین کے درمیان مقابلہ شروع ہو گیاہے ،آئین جیتے گانظریہ ضرورت ذلیل ورسواہوگا،جنہوں نے آئین کاحلف اٹھایااس کے مطابق فیصلہ دیں گے ،جو کچھ سپریم کورٹ میں ہورہاہے قوم نے ایسا نہیں سوچا تھا،ساری قوم چیف جسٹس کے سٹینڈ کے ساتھ کھڑی ہے .

. .

متعلقہ خبریں