پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، اوگرا نے حکومت کو سمری بھجوا دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی جا سکتی ہے۔
اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 سے 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے دوسری تجویز دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔
اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری آج بھجوائے گا، پٹرول پر فی لٹر او سی اے مارجن بھی بڑھایا جا سکتا ہے، فریٹ مارجن کے متعلق او سی اے کی جانب سے خط بھی لکھا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج ہوگا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ 15 روز میں خام تیل کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل تک رہی۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago