ریگولر حج سکیم کے امیدواروں کیلئے خوشخبری ، درخواست جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت مذہبی امور نے ریگولر حج سکیم کیلئے درخواست جمع کرانے کی تاریخ بڑھا دی .

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریگولر حج سکیم کیلئے درخواستیں مدت میں توسیع کے بعد اب 2 اپریل تک وصول کی جائیں گی .

عوام کی سہولت کیلئے مخصوص کردہ بینک ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے، وزارت مذہبی امور نے اس حوالے سے سٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے .

دریں اثنا سپانسر شپ حج سکیم کی درخواستوں کی وصولی کیلئے بھی آخری تاریخ میں توسیع دی گئی ہے جو اب 9 اپریل تک جمع کروائی جا سکتی ہیں . واضح رہے کہ سپانسر شپ حج سکیم کے امیدوار قرعہ اندازی کے بغیر ہی کامیاب قرار پائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں