ریگولر حج سکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ریگولر حج سکیم کے تحت درخواست جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ریگولر حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی میں 2 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے، نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو حج درخواستوں کی وصولی کیلئے کھلے رہیں گے، نامزد بینک کھولنے کی اجازت حاصل کرنے کیلئے سٹیٹ بینک سے رابطہ کر لیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سپانسر شپ حج سکیم میں درخواستیں وصول کرنے کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے جس کے بعد درخواستیں 9 اپریل کو جمع کرائی جا سکیں گی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو رقوم بھجوانے میں مشکلات کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق حج درخواست گزار مزید معلومات اور پروسس کے لئے نامزد بینکوں سے رجوع کریں، سپانسر شپ حج سکیم کے درخواست گزاروں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا۔سپانسر شپ سکیم کے تحت بھیجی گئی درخواستوں کے لئے رقوم وزارت مذہبی امور کے ڈالر اکاؤنٹ میں بذریعہ ٹی ٹی یا وائر ٹرانسفر بھیجنا ہوں گی، بھجوائی گئی رقوم کی تصدیق اور پراسیس کیلئے درخواست گزار یا قریبی عزیز بینک سے رابطہ رکھیں۔

Recent Posts

وزیراعظم کا بشکیک میں پاکستانی سفیر کوفون، طلبا کو مکمل مدد فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی زیغم…

6 mins ago

انمول بلوچ نے حمزہ سہیل کیساتھ تعلقات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی معروف اداکارہ انمول بلوچ نے اپنی اور اداکار حمزہ سہیل کی…

6 mins ago

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

18 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

19 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

34 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

42 mins ago