غریب کی سواری مزید مہنگی، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ہنڈ اکمپنی نے 1ماہ بعد دوبارہ موٹرسائیکلوں کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا،قیمتوں میں 5ہزار سے 15 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے . ہنڈا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق سی ڈی 70 کی قیمت پانچ ہزار بڑھ کر 1 لاکھ 49 ہزار 900، سی ڈی ڈریم 5400 روپے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 60 ہزار 900 میں دستیاب ہوگی جبکہ ہنڈا پرائڈر کی قیمت 7400 اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 97 ہزار 900 ہو گئی ہے .

اسی طرح سی جی 125،8 ہزار اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 22 ہزار 900،سی جی 125 ایس 10 ہزار اضافے سے 2 لاکھ 65 ہزار 900،سی بی 125 ایف 15 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 65 ہزار 900،سی بی 150 ایف 15 ہزار اضافے سے 4 لاکھ 58ہزار 900 اور سی بی 150 ایف سلور 15 ہزار اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 62 ہزار 900 میں دستیاب ہو گی .

. .

متعلقہ خبریں