30ریال کیوں؟ مکہ مکرمہ میں سکیورٹی اہلکار کی ٹیکسی کرایہ کم کرا کر معتمر کی مدد

ریاض(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر متحرک کارکنوں نے ایک اور ویڈیو کلپ پر بڑے پیمانے پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اس ویڈیو کلپ کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

ویڈیو مکہ مکرمہ میں ایک سکیورٹی اہلکار کی ہے جو منفرد انداز میں معتمرین میں سے ایک کی مدد کرتا دکھائی دیا۔عرب میڈیارپورٹس کے مطابق سیکورٹی مین نے غیر ملکی عازمین عمرہ کی ٹیکسی کا کرایہ طے کرنے کے لیے مذاکرات کرکے کرایہ کم کرا کر مدد کر دی۔سکیورٹی اہلکار قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے لئے مذاکرات کرنے میں مدد کرتا نظر آیا۔ سیکورٹی والے نے ٹیکسی ڈرائیور سے بات کی اور اس سے حاجیوں کی نقل و حمل کی قیمت کے بارے میں بحث کی اور ڈرائیور سے کہا “کتنے پیسے؟.. 30 کیوں؟… وہاں کا کائونٹر تو 10 ریال ہے اس کے بعد سکیورٹی اہلکار نے غیر ملکی سے ٹیکسی میں سوار ہونے کے لیے کا کہا اور اسے زور دے کر کہا کہ اسے 10 ریال ادا کرنا ہوں گے۔ گارڈ نے مسجد حرام کے اطراف مقامات کو دیکھنے کے لیے جانے والے غیر ملکی معتمر کو زیادہ کرایہ ادا کرنے سے بچا لیا۔

Recent Posts

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

10 mins ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

26 mins ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

38 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

53 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

1 hour ago

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

1 hour ago