فاسٹ بولر حارث رئوف نے عمرہ ادا کرلیا

ریاض(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے عمرہ ادا کرلیا . اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر حارث رئوف نے خانہ کعبہ کے سامنے سے احرام پہنے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی .

حارث رئوف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ الحمد لِلہ . رمضان المبارک میں عمرہ ادا کرنے پر فاسٹ بولر کی خوشی کا اندازہ ان کی تصویر سے لگایا جاسکتا ہے . حارث رئوف کی پوسٹ پر محمد نواز، شاداب خان اور حسن علی سمیت دیگر کھلاڑیوں اور مداحوں نے انہیں مبارک باد دی . واضح رہے کہ بابر اعظم بھی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں . بابر اعظم نے مدینہ منورہ سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں