بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 بچے جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہو گ ئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقوں چمن اور قلعہ عبداللہ میں گزشتہ شب 10 بج کر ایک منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے نتیجے میں نئی آبادی بلازئی محلے میں کمرہ منہدم ہوگیا، جس میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق خواتین سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن اور دیگر کچھ نواحی علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.5 تھی۔
قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 8 سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

Recent Posts

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629…

4 mins ago

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کردے گی

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)میٹا کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک…

14 mins ago

آئی پی پیز سے متعلق کچھ باتیں نہیں بتاسکتے ان کیمرا بریفنگ کیلیے تیار ہیں، اویس لغاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے…

18 mins ago

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی…

24 mins ago

سلمان خان پائپ سے چڑھ کر کس اداکارہ سے ملنے جاتے تھے؟ بالی وڈ اداکارہ نے خود بتادیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے ہیرو سلمان خان جنہوں نے شادی تو نہیں کی البتہ…

26 mins ago

ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں بگاس پاور پلانٹس کی بجلی کی قیمت کا تعین نہ…

37 mins ago