ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کیخلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے کی کارروائی


کراچی(قدرت روزنامہ) ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار کے خلاف ایف بی آر اور ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی۔فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک اثاثہ جات ظاہر اور ٹیکس ادا نہ کرنے کے حوالے سے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار کو نوٹس جاری جاری کردیا، جس میں امریکا میں جائداد کو ٹیکس ریٹرن اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر نہ کرنے کی وضاحث طلب کی گئی ہے۔
نوٹس کے مطابق ایم ڈی ایس ایس جی سی عمران منیار کی 62 کروڑ روپے کی 12 جائدادیں امریکا کے مختلف شہروں میں ہیں۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے کراچی نے بھی ایم ڈی عمران منیار اور ایس ایس جی سی کے سینئر افسران کو مبینہ طور پرکمپنی کے مختلف افسران کے اے سی آر اور مختلف دستاویزات میں جعلسازی اور ردوبدل کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا ہے، جس میں انکوائری کے لیے تمام ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔
ایس ایس جی سی کے مختلف افسران نے ایف آئی اے کو ایم ڈی عمران منیار اور سینئر افسران کے خلاف شکایت کی تھی۔ نوٹس کے مطابق ایم ڈی نے بددیانتی کی نیت سے ان افسران کی کارکردگی کو نقصان پہنچانے کی غرض سے سروس ریکارڈ میں ردوبدل کیا ہے۔ ایس ایس جی سی انتظامیہ نے ایف آئی اے اور ایف بی آر سے مہلت طلب کرتے ہوئے ریکارڈ 3 اپریل کو مہیا کرنے کی درخواست کر دی ہے۔دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا ۔ ترجمان نے ایم ڈی کی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کا نوٹس موصول ہوا ہے،میری قانونی ٹیم اس پر جواب دے گی۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago