زکوٰۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ سے ہلاکتیں، فیکٹری مالک گرفتار


کراچی(قدرت روزنامہ) سائٹ ایریا کے علاقے میں فیکٹری میں زکوٰۃ تقسیم کے دوران بھگدڑ کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بعد فیکٹری کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق فیکٹری میں بھگڈر سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد کی ہلاکتوں کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں سائٹ اے تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں نامزد فیکٹری کے مالک عبدالخالق کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ فیکٹری کے 2 منیجرز سمیت 9 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
مقدمہ فیکٹری کے مالک عبدالخالق سمیت دیگر ملازمین کے خلاف غفلت اور لاپروائی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق فیکٹری انتظامیہ نے زکوٰۃ تقسیم کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو لاعلم رکھا۔چوکیدار نے فیکٹری کے مین گیٹ کے ساتھ چھوٹا گیٹ کھولا تو خواتین اور بچے اندر داخل ہوئے اور بھگدڑ مچ گئی۔
واضح رہے کہ سائٹ ایریا میں گزشتہ روز ایک فیکٹری میں زکوٰۃ، راشن اور دیگر سامان کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق جب کہ کئی دیگر زخمی ہوگئے تھے ۔

Recent Posts

ہنڈا نے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری دُگنی کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور کمپنی ہنڈا کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں میں سرمایہ کاری کو…

13 mins ago

عمران خان کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف نیب کی…

30 mins ago

چیئرمین نیب کی بیورو کے متاثرین سے ملاقاتیں، ماضی کے غلط اقدامات پر معذرت کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں انسدادِ بدعنوانی کے سب سے بڑے ادارے قومی احتساب بیورو (نیب)…

40 mins ago

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

54 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

57 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

1 hour ago