جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا


پشاور(قدرت روزنامہ) جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا۔گورنر خیبر پختون خوا حاجی غلام علی نے جسٹس مسرت ہلالی سے حلف لیا۔ اس موقع پر نگران وزیراعلی ، وزرا، پشاور ہائیکورٹ کے ججز اور وکلا بھی موجود تھے۔
جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہونے والی خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون چیئرپرسن ماحولیاتی تحفظ ٹریبونل بھی رہ چکی ہیں ۔ وہ خیبر پختون خوا کی پہلی خاتون محتسب کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔
جسٹس مسرت ہلالی 8 اگست 1961 کو پشاور میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے خیبر لا کالج پشاور یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1983 میں مسرت ہلالی نے ضلعی عدالتوں کے وکیل کے طور پر کام کا آغاز کیا۔ سال 1988 میں ہائیکورٹ کی وکیل کے طور پر اس کا اندراج ہوا جس کے بعد سال 2006 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل کے طور پر کام شروع کیا۔
جسٹس مسرت ہلالی نے 1988 میں پشاور ہائیکورٹ بار کی پہلی خاتون جنرل سیکرٹری منتخب ہوئیں۔ وہ 2 مرتبہ پشاور ہائیکورٹ بار کی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں۔ جسٹس مسرت ہلالی 26 مارچ 2013 کو بطور ایڈیشنل جج پشاور ہائی کورٹ تعینات ہوئیں اور ایک سال بعد انہیں 26 مارچ 2014 کو پشاور ہائیکورٹ کی مستقل جج مقرر کردیا گیا۔ ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی 7 اگست 2023 کو ریٹائرڈ ہونگی۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

18 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

30 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

40 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

42 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

44 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

47 mins ago