لاہور (قدرت روزنامہ)افغانستان کے خلاف قیادت کے فرائض سرانجام دینے والے شاداب خان کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آل راؤنڈر شاداب خان کو نائب کپتانی سے ہٹانے پر غور کررہا ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے دورہ انکی جگہ نوجوان اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
لیگ اسپنر شاداب خان کو سال 2020 میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جگہ نائب کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں تاہم افغانستان کے ہاتھوں تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیزیز میں شکست کے بعد انہیں تبدیل کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔
شاداب خان کی کپتانی میں پاکستان نے پہلی بار افغانستان سے کسی بھی فارمیٹ میں شکست کھائی تھی۔قبل ازیں شاداب خان کی انجری کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کو بابراعظم کا نائب مقرر کیا تھا۔
واضح رہے کہ سلیکشن کمیٹی نوجوان کرکٹر اسامہ میر کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دینے کی خواہاں ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…