عامر لیاقت کی موت سے 2 روز قبل انکی اور فیصل قریشی کی کیا بات ہوئی؟


کراچی (قدرت روزنامہ)معروف میزبان و اداکار فیصل قریشی نے مرحوم عامر لیاقت کی موت سے دو روز قبل ان سے ہونے والی آخری گفتگو کے بارے میں بتایا ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی پر ہونے والی رمضان کی خصوصی نشریات کے دوران فیصل قریشی نے اداکارہ صرحا اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ برس ڈاکٹر عامر لیاقت سے ہونے والی آخری بات چیت سے متعلق بتایا۔
فیصل قریشی نے کہا کہ مختلف لوگ ڈاکٹر عامر لیاقت کی حقیقت کے بارے میں باتیں کر رہے ہیں لیکن کسی کے بارے میں جانے بغیربات نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہوں نے تمام سماجی تعلقات ترک کر دیے تھے، بہت سے لوگوں نے ان سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو رہا تھا۔
اداکار نے کہا کہ کسی طرح ہمارا عامر لیاقت سے رابطہ ہوا، میں نے اور مفتی حنیف قریشی نے انہیں بہت سمجھایا لیکن وہ بضد تھے کہ ’میں جا رہا ہوں‘ جس پر میں نے کہا فضول باتیں نہیں کریں، آئیں ملتے ہیں بیٹھ کر مسئلے کا کوئی حل نکالتے ہیں، لیکن وہ بار بار یہی بات دہرا رہے تھے۔
فیصل قریشی نے کہا کہ وہ بہت ہی یقین سے یہ بات کہہ رہے تھے کہ میں اب نہیں رُک پاؤں گا اور پھر اس کے بعد ان کے انتقال کی خبر آگئی۔واضح رہے کہ معروف میزبان عامر لیاقت حسین گزشتہ برس جون میں انتقال کرگئے تھے۔

Recent Posts

وزیرِ اعظم نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا…

14 mins ago

نیب کے بحریہ ٹاؤن پر چھاپے پر ملک ریاض کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیب کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے کارپوریٹ آفس پر چھاپہ…

6 hours ago

بالی وڈ سٹار شاہد کپور نے ممبئی میں نیا فلیٹ خرید لیا، قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ سٹار جوڑی شاہد کپور اور میرا راجپوت نے ممبئی میں…

6 hours ago

نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  راولپنڈی(قدرت روزنامہ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفتر پر…

7 hours ago

نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے بیان پر سابق…

7 hours ago

محکمہ موسمیات نے بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بدھ سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی…

8 hours ago