لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ(ن) کی ایم پی اے سمیرا کومل نے کہا ہے کہ عمران خان لاکھوں کے لانگ مارچ کیلئے حسب وعدہ کنٹینر اور بریانی تیار رکھیں۔عمران خان کی الف لیلیٰ کی کہانیاں سن سن کر قوم تنگ آچکی ہے۔اب ہم عمران خان کو بتائیں گے دھرنا کیا ہوتا اور لانگ مارچ کیا ہوتا ہے۔اب کی بار مولانا فضل الرحمن او ر نوازشریف کی قیادت میں لانگ مارچ بھی ہوگا اور کٹھ پتلی کو بھی بھگائیں گے۔ہم بار بار کہتے ہیں عمران خان آخر میں اکیلے ہونگے اور سب پیراشوٹرز فرار ہوجائیں گے۔انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن نے بھی
عمرا ن نیازی کی الیکٹرانک مشینوں کو ناکارہ قراردے دیا ہے۔یہ حکومت کیلئے ایک اور شرمندگی کی بات ہے۔عمران نیازی 2023کے الیکشن میں بھی ووٹ چوری کا منصوبہ بنارہے تھے۔لیکن الیکشن کمیشن نے ان کا یہ منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔دھندلی کی پیداوار حکومت دھندلی کے ذریعے ہی دوبارہ حکومت بنانے کی پلائننگ کررہی تھی۔عمران خان کی تین سالہ کارکردگی صرف عثمان بزدار جیسے قوم کو تحفے ہیں۔عمران خان نے حکومت میں آنے کیلئے سب سے پہلے بوٹ پالش کیے پھر آر ٹی ایس کا سہارا لیا۔عمران خان آر ٹی ایس کے بعد ووٹنگ مشین کا سہارا لینا چاہتے تھے لیکن الیکشن کمیشن نے اس کا ناکارہ قراردے دیا ہے۔بار بار دھندلی سے حکومتیں نہیں بنتی اور نہ بوٹ پالش سے وزیراعظم بننا جا سکتا ہے۔چند غلط فیصلوں نے پاکستان کو اس نہج تک پہنچادیا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کو کوئی منہ لگانے کو تیار نہیں ہے۔برطانیہ جیسا ملک بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نہیں نکال رہا ہے یہ عمران نیازی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…
سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…