اشتعال انگیز تقاریر کیس،عدالت کا شاہ محمود قریشی سے متعلق بڑاحکم جاری


لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کی سیشن کورٹ نے اشتعال انگیز تقاریر اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر اور سٹرک بلاک کرنے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شبلی فراز کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔فواد چوہدری اور شبلی فراز عدالت میں پیش نہ ہوئے جبکہ پولیس نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے۔ملزمان کے وکلاء نے 10 بجے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا تو عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10 بجے تک ملتوی کردی۔وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو فواد چوہدری کے پیش نہ ہونے پر وکیل نے کہا کہ شاید وہ کسی اور عدالت میں پیش ہونے گئے ہوں۔عدالت نے کہا کہ آپ تفتیش میں پیش نہیں ہوئے، جے آئی ٹی بنی ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ نہیں اس میں نہیں بنی، تفتیشی آفیسر سے فون پر بات ہوئی، تھانے گئے مگر موجود نہیں تھے، ہم نے موبائل نمبر دیا آ جائیں تو ہمیں بلالیں۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 13اپریل تک توسیع کرتے ہوئے تحقیقات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

51 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

57 mins ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

2 hours ago