راولپنڈی ؛ مدرسے کے معلم کی 14 سالہ لڑکے سے زیادتی، ملزم گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کرنے والے مدرسے کے معلم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مدرسے کے معلم نے 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، اس حوالے سے متاثرہ بچے کے والد نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ 4 روز قبل اپنے بچے کو مدرسے میں داخل کروایا جہاں قاری عثمان نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ، جس کی اطلاع ایس ایچ او کینٹ کو دی تو پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم قاری عثمان کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ زیادتی کا شکار ہونے والے لڑکے کا میڈیکل بھی کروایا جارہا ہے ، جس کے بعد ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

دوسری جانب راولپنڈی میں ہی دس سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ، گلزار قائد کا رہائشی ثناء اللہ گذشتہ روز لاپتہ ہوا تھا، لیکن بچے کی لاش گلزار قائد ریلوے ٹریک کے قریب سے برآمد ہوئی جس پر پولیس کو مطلع کیا گیا تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا، پولیس حکام نے کہا کہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ، بچہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے بچے کی موت کی وجہ اور زیادتی کا تعین ہو سکے گا۔

ائیرپورٹ پولیس نے دعویٰ کیا کہ پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو حراست میں لے لیا ہے، بچے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ گذشتہ رات پولیس کو کی گئی تھی، جس پر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کاشف کو شناخت کیا اور ٹریس کرکے حراست میں لے لیا ، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے خاندانی تنازعہ کی وجہ سے معصوم ثناءاللہ کو قتل کیا، ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بچے کو اس کے گھر سے لے جانے اور قتل کرنے کا انکشاف کیا ، اور بتایا کہ بچے کی لاش کو ریلوے ٹریک کے قریب جھاڑیوں میں چھپا دیا ، واقعہ کا مقدمہ مقتول ثناءاللہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کردیا گیا ۔

Recent Posts

اگلا گھنٹہ اہم ہے، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد ڈی چوک پہنچے جہاں انھوں نے پولیس فورس،…

4 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین منانے…

5 hours ago

سوات میں سفارتکاروں کے قافلے پر حملے میں ملوث 2 دہشتگرد مارے گئے

سوات(قدرت روزنامہ)مالم جبہ میں پولیس اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک…

5 hours ago

’بہن جی‘ کا امیج ختم کرنے کیلئے فلم ’ہیٹ اسٹوری 3‘ کی، ڈیزی شاہ کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ ڈیزی شاہ نے کہا ہے کہ انہوں نے انڈسٹری میں…

5 hours ago

وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، گورنر راج کی تردید

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جبکہ…

5 hours ago

ملک میں حلالہ سنٹرز قائم ہو چکے ہیں ، اپنے موبائل پر اشتہار بھی دیکھا ، اداکارہ نادیہ خان کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ حلالہ سنٹرز بن گئے…

5 hours ago