بابر اعظم کا نام بھارت کے تعلیمی نصاب میں شامل


لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) نے آٹھویں جماعت کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تصویر بھارت کے نامور کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے ہمراہ نصاب میں شامل ہے۔
آٹھویں جماعت کی اسپورٹس کی اس کتاب میں سوال کیا گیا ہے کہ کرکٹرز کو ان کی عرفیت سے ملائیں جبکہ جواب میں بابراعظم عرف بابی بھی درج ہے۔

بابراعظم کے علاوہ اسی سوال میں دیگر بین الااقوامی کرکٹرز میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل شامل ہیں۔بھارتی نصاب بابراعظم کا تذکرہ دنیا بھر میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی کپتان کو حال ہی میں تینوں فارمیٹس میں پرفارمنس پر آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2022ء کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی سے نوازا گیا۔ اسی طرح گزشتہ برس بابراعظم کی کور ڈرائیو کو نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیا گیا تھا، بابراعظم اپنی بیٹنگ اور کور ڈرائیو کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ کئی نامور کرکٹرز بھی انکے مداح ہیں، بابر کی تکنیک کے باعث انہیں اسٹیو استمھ، ویرات کوہلی اور دیگر کرکٹرز سے اوپر رکھا گیا ہے۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

4 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

18 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

28 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

40 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

46 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

50 mins ago