رمضان المبارک، ہندو تاجر نے قیمتوں میں بڑی کمی کرکے مثال قائم کر دی


بٹگرام (قدرت روزنامہ)ہندو تاجر جیکی کمار نے رمضان میں منافع خوری کی بجائے کپڑوں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کرکے مثال قائم کر دی۔موقر انگریزی روزنامے کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام سے تعلق رکھنے والا جیکی کمار کپڑے کی تجارت کرتا ہے، اس نے مردانہ و زنانہ کپڑوں پر رمضان کے مہینے میں پچاس فیصد رعایت دی ہوئی ہے۔
رام کلاتھ ہاؤس کے نام سے اس کی دکان کے باہر باقاعدہ بینر آویزاں کیاگیا ہے، جس پر مردانہ سوٹ 14 سو کی بجائے ساڑھے سات سو اور زنانہ سوٹ دو ہزار کی بجائے ایک ہزار میں دینے کے واضح الفاظ درج ہیں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جیکی کمار کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید بہت کم ہو گئی ہے، جیکی کمار کا کہنا تھا کہ پہلے خریداری کے لئے بہت لوگ آتے تھے لیکن اب قیمت پوچھنے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں، اس مہنگائی کی وجہ سے احساس ہوا کہ سفید پوش طبقہ خریداری نہیں کر پا رہا اسی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

4 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

4 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

5 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago